Wednesday , November 14 2018
Home / ہندوستان / ای ڈی کی انتقامی کارروائی ، چدمبرم کا الزام

ای ڈی کی انتقامی کارروائی ، چدمبرم کا الزام

نئی دہلی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو ایرسیل ۔ میکسیس کیس میں ان کے خلاف انتقامی مہم چلانے کا موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہیکہ انہیں ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا اور ان پر عائد الزامات کا عدالت میں جواب دیا جائے گا۔ سابق وزیرفینانس کے ریمارکس ایک روز بعد سامنے آئے ہیں جبکہ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں اور ان کے بیٹے کارتی کو اس کیس میں 7 اگست تک ضمانت ماقبل گرفتاری میں توسیع کردی ہے۔ چدمبرم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ایرسیل ۔ میکسیس کیس میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے جس میں جرم کا تذکرہ کیا گیا ہو اور کسی بھی عوامی خدمت گذار کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ ای ڈی مخصوص نشانہ بنانے کی مہم پر ہے اور اس کے الزامات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT