Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ای ڈی کی تلاشی مہم ، 86 کروڑ روپئے مالیتی حصص منجمد

ای ڈی کی تلاشی مہم ، 86 کروڑ روپئے مالیتی حصص منجمد

وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت
نئی دہلی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اہم شخصیات کے ہیلی کاپٹرس کے سودے میں جس کے دوران رقومات کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات جاری ہیں، تازہ کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے آج دہلی، ممبئی اور حیدرآباد میں کم از کم 10 مقامات پر ملوث کمپنیوں میں تلاشی مہم چلائی اور ان کے 86 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیتی بیرونی ممالک کے حصص منجمد کردیئے۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ادارہ نے کئی دستاویزات ضبط کیں جو اس مقدمہ سے متعلق ہیں۔ تلاشی مہم کے دوران جو انسداد رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون کے تحت کی گئی۔ محکمہ نے بعض کمپنیوں کے 86.07 کروڑ روپئے مالیتی حصص واقع دبئی، ماریشیس اور سنگاپور منجمد کردینے کے احکام دیئے۔ محکمہ نے حال ہی میں تازہ فرد جرم ایک برطانوی شہری کو نامزد کرتے ہوئے اور سودے کے مبینہ درمیانی آدمی کرسچین مائیکل جین کے خلاف تازہ فرد جرم پیش کیا ہے۔ ای ڈی نے ایک مقدمہ 2014ء میں دائر کرتے ہوئے 21 افراد بشمول تیاگی کو ایف آئی آر میں ماخوذکیا تھا۔ دہلی کے تاجر گوتم کھیتان کو گرفتار بھی کیا تھا جسے بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT