Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / اے آئی اے ڈی ایم کے منفعت بخش عہدے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کا انتباہ

اے آئی اے ڈی ایم کے منفعت بخش عہدے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کا انتباہ

پانڈیچری۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی اے ڈی ایم کے نے آج کہا کہ وہ پانڈیچری میں کانگریس اور ڈی ایم کے کے ارکان کے عہدۂ منفعت بخش رکھنے کی بنیاد پر انہیں بھی نااہل قرار دینے کی شکایت درج کرائیں گے۔ انہوں نے یہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے صدرجمہوریہ سے سفارش کئے جانے کے تناظر میں یہ بات کہی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے آئی ڈی ایم کے لیڈر اے انبالگن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عآپ کے 20 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیلئے صدرجمہوریہ کو سفارش کی ہے جبکہ ٹھیک یہی مسئلہ پانڈیچری کے حکمراں ارکان میں شامل ارکان اسمبلی کے ساتھ بھی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار کانگریس اور اس کی حلیف جماعت ڈی ایم کے کے کئی ایک ارکان اسمبلی منفعت بخش عہدہ رکھتے ہیں جس میں مختلف عہدیداروں کے چیرمین شپ کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سکریٹری بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے انہیں 15 دن کی مہلت دے رہی ہے تاکہ مذکورہ ایم ایل اے ، چیرمین شپ اور پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں سے دستبردار ہوجائیں۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں 15 دن کے بعد ان کی پارٹی بھی الیکشن کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے ان کی نااہلیت کے حوالے سے شکایت درج کرائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT