Saturday , January 19 2019

اے او ایل پر جرمانہ سے جزیہ کی یاد تازہ : وشواہندو پریشد

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد نے آج قومی گرین ٹریبونل کی جانب سے آرٹ آف لیونگ کلچرل پروگرام کے منتظم اے او ایل پر 5 کروڑ روپئے جرمانے کو ’’جزیہ‘‘کی یاد تازہ کرنے والا اقدام قرار دیا ۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ یہ جرمانہ ایک مذہبی ادارہ پر عائد کرنا اسی طرح کا جرم ہے جیسا کہ مغلوں کی جانب سے ہندوؤں پر جزیہ عائد کیا جاتا تھا ۔ این جی ٹی نے تین روزہ کلچرل پروگرام کے منتظم اے او ایل پر ’’تلافی مافات‘‘ کے طور پر 5 کروڑ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے جو اسے اس تقریب کے انعقاد سے پہلے ہی ادا کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT