Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اے ایف سی انڈر 16 وومن فٹبال ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 1-6 سے شکست دی

اے ایف سی انڈر 16 وومن فٹبال ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 1-6 سے شکست دی

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لنڈا کام کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ہندوستان انڈر -16 خواتین ٹیم نے منگولیا کے اولن باٹور میں اے ایف سی انڈر -16 خواتین کوالیفائرس میں ہانگ کانگ کو چھ۔ایک سے شکست دی۔ لنڈا کی ہیٹ ٹرک کے علاوہ کپتان شلکی دیوی نے دو اور سنیتا منڈا نے ایک گول کیا۔ گزشتہ مہینے بھوٹان میں سیف انڈر ۔15 چیمپئن شپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا ہدف اے ایف سی خاتون چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ پاکستان انڈر -16 ٹیم سے 19 ستمبر کو ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اس کے بعد منگولیا انڈر -16 اور لاؤس انڈر -16 ٹیموں سے کھیلے گی۔ گروپ میں چوٹی پر رہنے والی ٹیم کو اے ایف سی چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے کیلئے داخلہ مل جائیگا جو اگلے سال کھیلا جائیگا۔ ہندوستان کا پہلا گول سنیتا نے 23 ویں منٹ میں کیا۔ شلکی دیوی نے 35 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا جبکہ لنڈا نے نصف وقت سے پہلے اسکور تین۔صفر کردیا ۔ ہندوستان کو دوسرے ہاف میں 50 ویں منٹ میں پنالٹی ملی جس پر شلکی نے گول کرکے ہندوستان کو چار۔صفر سے آگے کردیا۔ لنڈا نے 73 ویں منٹ میں ہندوستا ن کا پانچواں گول داغا۔

TOPPOPULARRECENT