Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / اے ایم یو اساتذہ یونین کا سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

اے ایم یو اساتذہ یونین کا سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

علیگڑھ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اساتذہ اسوسی ایشن نے ہفتہ کے دن مطالبہ کیا ہیکہ یونیورسٹی کے احاطہ میں برپا ہونے والے تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں۔ اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں اساتذہ یونین کی مجلس عاملہ میں ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہیکہ یونیورسٹی کے مختلف ہاسٹلوں پر ناجائز قبضے ہیں اور اس کی وجہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بعض گوشوں کی تائید ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہیکہ یونیورسٹی کے احاطہ میں موجودہ بحران اقتدار کی کشمکش کا نتیجہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ احاطہ میں اپنے پسندیدہ لوگوں پر مہربانی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT