Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / اے ایم یو کے ایک اور طالب علم کے دہشت گرد بننے کی رپورٹ مسترد

اے ایم یو کے ایک اور طالب علم کے دہشت گرد بننے کی رپورٹ مسترد

سرینگر، 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے رہنے والے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک اور طالب علم کے دہشت گرد بننے کی رپورٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوان مہاراشٹر میں ملازم ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے ٹو ئٹ کیا”میڈیا کے ایک حصے میں آ رہی بارہمولہ رہائشی مزمل حسین کے اے ایم یو سے لاپتہ ہونے کی اطلاع غلط ہے اور ان رپورٹوں کو مسترد کیا جاتا ہے ۔ یہ نوجوان مہاراشٹر کے ناگپور میں اکتوبر 2016 سے منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمٹیڈ ( ایم ای سی ایل ) میں ملازم ہے ”۔کپواڑہ رہائشی اے ایم یو کے ریسرچ طالب علم منان بشیر وانی کے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہونے کے کچھ ہی دن بعد مزمل بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہاتھ ملانے کی رپورٹ آئی تھی۔منان کے والدین، بہن اور رشتہ داروں نے اس سے گھر واپسی کی اپیل کی ہے ۔

سیون کے، اسرو کے نئے چیرمین مقرر
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز سائنسداں سیون کو آج ہندوستانی ادارہ برائے خلائی تحقیق (اسرو) کے صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ وہ اے ایس کرن کمار کے جانشین ہوں گے۔ کابینی کمیٹی برائے تقررات نے سون کے تین سالہ میعاد کیلئے معتمد خلائی محکمہ اور صدرنشین خلائی کمیشن تقرر کو منظوری دی ہے۔ اس ضمن میں وزارت پرسونل نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT