Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اے اے آئی کے محکمہ فائر سروسیس میں جونیر اسسٹنٹس کے تقررات

اے اے آئی کے محکمہ فائر سروسیس میں جونیر اسسٹنٹس کے تقررات

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ویسٹرن ریجن ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) فائر سروسیس ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ جونیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے ۔ جملہ 170 جائیدادیں ہیں جن میں جنرل 96 ، او بی سی 37 ، یس سی 14 اور یس ٹی 23 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے دسویں جماعت کے علاوہ میکانیکل ، آٹو موبائل ، فائر انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلوما 50 فیصد نمبرات سے کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ کارکرد ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے حامل بھی ہونا ہے اور امیدوار کی عمر 31 دسمبر 2017 تک 30 برس تک زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ پے اسکل 12,500 ۔ 28,500 کے علاوہ بنیادی پے ، ایچ آر اے ، سی پی ایف ، گرایجویٹی ، سوشیل سیکوریٹی اسکیم ، پنشن اور میڈیکل بینیفٹس دستیاب ہوں گے ۔ درخواست فیس 1000 روپئے جنرل امیدواروں سے اور دیگر طبقات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ انتخاب آن لائن تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا اور امتحان انگریزی و ہندی زبانوں پر مشتمل ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن میں 31 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ aai.aero ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT