Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اے بی بی آر کمپیوٹر ٹریننگ طلباء میں انعامات کی تقسیم

اے بی بی آر کمپیوٹر ٹریننگ طلباء میں انعامات کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ایم ڈی ایف اور ادارہ سیاست کے اشتراک سے اے بی بی آر گروپ آف انسٹی ٹیوشن میں گورنمنٹ جونیر کالجس کے انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم طلبہ کو کمپیوٹر ٹریننگ دی گئی ۔ اس ضمن میں تقسیم اسنادات و انعامات کا جلسہ زیر صدارت جناب غوث محی الدین ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون رکھا گیا ۔ مسٹر محمد برکت نے خیر مقدم کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتلایا کہ معین باغ ریاست نگر علاقہ میں گھریلو خواتین اور لڑکیوں کے لیے ٹیلرنگ اور ایمبرائیڈری ورک سے اب تک ہزارہا خواتین استفادہ کرتے ہوئے خود مکتفی ہوچکے ہیں ۔ مسٹر غوث محی الدین نے اپنی تقریر میں ادارہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اس کو مستحسن اقدام قرار دیا اور مزید ٹریننگ مراکز پر زور دیا ۔ مسٹر وی ایس شیوا اے سی پی سنتوش نگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ اور گورنمنٹ جونیر کالج فلک نما کے لڑکے کو جو کمپیوٹر ٹریننگ دی گئی بالخصوص ووکیشنل کورس میں جو پرکٹیکل ہوتا ہے ۔ اس کی عملی ٹریننگ فائدہ مند ثابت ہوئی ۔ مسٹر محمد ساجد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ سیاست کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے کیرئیر لکچر دیتے ہوئے تعلیم ، روزگار کے ساتھ صلاحیت اور شوق سے اپنے مستقبل بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر کالجس کے لکچررس نے معاونت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT