Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے بی وی پی پر الہ آباد یونیورسٹی کو نشانہ بنانے سی پی آئی کا الزام

اے بی وی پی پر الہ آباد یونیورسٹی کو نشانہ بنانے سی پی آئی کا الزام

حیدرآباد۔7مارچ ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی نے بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی الہ آباد یونیورسٹی اور اس کی اسٹوڈنٹس یونین کی پہلی خاتون صدر رچاسنگھ کو تنازعات اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا کیونکہ وہ ( رچاسنگھ) اس تعلیمی ادارہ کو زعفرانی رنگ دینے اے بی وی پی کی کوششوں کو ناکام بنارہی ہیں ۔ سی پی آئی نے اپنی قومی عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن ’’ الہ آباد یونیورسٹی کے واقعات‘‘ پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ اس یونیورسٹی میں فی الحال پیش آنے والے تمام واقعات کو جے این یو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور ایف آئی ٹی آئی میں پیش آئے واقعات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیئے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’ سی پی آئی کی قوم عاملہ کو سنگھ پریوار کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے جو اب ایک اور یونیورسٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے جس کی طلبہ یونین کی منتخبہ صدر اس جامعہ کو زعفرانی رنگ دینے اور اس کی خود اختیاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں ‘‘ ۔ قرارداد میں مزید کہا کہ ’’ اس یونیورسٹی نے بی جے پی کے فرقہ پرست رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کو کیمپس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ وہ یونیورسٹی اور شہر کی صورتحال مکدر کرسکتے تھے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT