Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے بی وی پی کا احتجاجی دھرنا

اے بی وی پی کا احتجاجی دھرنا

اوٹکور۔20نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو درسی کتب کی عدم سربراہی پر اے بی وی پی کی جانب سے تنظیم کے صدر جناب رمیش کی زیر قیادت منڈل ریسورس سنٹر اوٹکور کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ تلگو اور اردو میڈیم کے طلبہ نے انہیں درسی کتب فراہم نہ کرنے کی شکایت کی ہے جس کے باعث تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے جب تلگو کا یہ حال ہے تو اردو کی تدریسی کتابوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ‘ یہ کہہ کر انہیں اور ان کے ساتھیوں نے ایم آر سی دفتر کو مقفل کیا تاکہ طلبہ کو فی الفور درسی کتب فراہم ہو تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہونے پائے ۔ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے احتجاجیوں کو تیقن دیا کہ بہت جلد فراہم کرتے ہوئے ایم ای او جناب وینکٹیا کو تاکید کی طلبہ میں پائی جانے والی پریشانی کا ازالہ کریں ۔ جلد کتابوں کی فراہمی کا بھرپور تیقن دیا ۔ تب ہی احتجاجی دھرنا ختم ہوگیا ۔ اس موقع پر جناب سندیپ کمار ‘ جناب بالراج کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT