Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / اے راجہ کیخلاف غیرمتناسب اثاثہ کا مقدمہ

اے راجہ کیخلاف غیرمتناسب اثاثہ کا مقدمہ

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ اور ان کے چند دوستوں و رشتہ داروں کے بشمول 16 افراد کے خلاف غیرمتناسب اثاثوں کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دہلی اور ٹاملناڈو کے 20 مختلف مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے تلاشی لی۔ اس ادارہ نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد دہلی، چینائی، کوئمبتور، تریچور اور پیرمبلور میں کئی احاطوں پر دھاوے کرتے ہوئے تلاشی لی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اے راجہ کے خلاف 2G اسپکٹرم تخصیصات کیس کی تحقیقات کے دوران انہیں چند ایسے اثاثوں کا پتہ چلا ہے جو سابق مرکزی وزیر کے معلوم ذرائع آمدنی سے غیرمتناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ کے خلاف موجودہ ایف آئی آر میں انسداد رشوت ستانی اور دیگر متعلقہ جرائم کے قوانیان کی مختلف دفعات کے تحت الزامات وضع کئے گئے ہیں۔ سابق وزیر ٹیلی کام اندی متھو راجہ رسوائے زمانہ 2G ٹیلی کام اسپکٹرم تخصیصات کے مقدمہ میں پہلے ہی سی بی آئی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں، جس کی سماعت جاری ہے۔ اندی متھو راجہ نے 2014ء کے انتخابی حلفنامہ میں 1.45 کروڑ مالیتی اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ ان کی بیوی کے نام پر 93.93 لاکھ اور کمسن لڑکی کے نام 18.15 لاکھ روپئے اثاثے بتائے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT