Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے سی بی عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نظام آباد۔ 18؍اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی آئی جی نظام آباد رینج شیو شنکرریڈی نے رشوت ستانی کے واقعہ میں اے سی بی کو رنگے ہاتھ گرفتار کئے جانے پر انہیں معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر کاماریڈی مسٹر رام بابو بھکنور سب انسپکٹر کی حیثیت سے کاماریڈی تبادلہ کئے جانے سے قبل لڑکی لاپتہ ہونے کے واقعہ میں ایک ٹیچر سے ایک لاکھ روپئے کی رشوت طلب کی تھی اور 30 ہزار روپئے پر معاہدہ ہوا تھا ۔ مسٹر یادگیری نے اے سی بی سے رجوع ہوتے ہوئے سب انسپکٹر کو 30 ہزار روپئے رشوت اور پٹرول پمپ کے ملازم کے ذریعہ حوالے کررہے تھے کہ اے سی بی نے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا تھا ۔ اور ریمانڈ پر دے دیا تھا جس پر ڈی آئی جی مسٹر شیو شنکرریڈی نے انہیں معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔

باپ کے ہاتھوں بیٹی کا قتل
کاماریڈی :18؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کے تاڑوائی منڈل کے موضع ٹیکریال میں ایک بے رحم باپ نے اپنی دختر کو بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹیکریال سے تعلق رکھنے والے بالیا کل رات دسویں جماعت میں زیر تعلیم اپنی دختر سریتا کو بے رحمی کے ساتھ کلہاڑی سے قتل کردیا اور نعش کو گھر میں چھوڑ کر رائے فرار اختیار کرلی تھی بالیا کی بیوی میکے گئی ہوئی تھی اور سریتا گھر میں تنہا تھی ۔ آج سریتا کی والدہ گھر پہنچ کر دیکھا تو لڑکی کی نعش گھر میں پڑی ہوئی تھی جس پر فوری پڑوسیوں کو اطلاع دیتے ہوئے اس بارے میں دریافت کیا تو باپ بالیا لاپتہ تھا۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT