Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اے سی بی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کی کوشش

اے سی بی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کی کوشش

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) نے بتایا کہ بعض افراد اے سی بی عہدیداروں کے نام سے سرکاری ملازمین کو مکتوب بھیج رہے ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ ان پر اے سی بی کی نظر ہے ۔ اس کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے اے سی بی عہدیداروں سے مراسم ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ دھاوے نہ کئے جائیں ۔ اس کے لیے وہ بینک اکاونٹس میں رقم جمع کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔ اس نوعیت کا ایک واقعہ سامنے آیا جس کا نام نیلاکنٹیشور ریڈی ہے اور وہ مفرور ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل نے سرکاری ملازمین آندھرا پردیش سے خواہش کی ہے کہ ایسا کوئی مکتوب یا فون کال موصول ہو تو قریبی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اے سی بی یا ٹول فری نمبر 1064 یا 23251551 پر اطلاع دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT