Wednesday , December 19 2018

اے سی پی سلطان بازار کے فرزند پر خاتون پر حملہ کا مقدمہ

حیدرآباد 20 ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے اے سی پی سلطان بازار مسٹر ٹی ایس روی کمار کے فرزند کے خلاف ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 38 سالہ خاتون سوجنیا کمل ساکن ہمایوں نگر پرشانت اپارٹمنٹ کو مذکورہ اے سی پی کے فرزند اور دیگر رشتہ داروں نے کار پارکنگ کے مسئلہ پر بحث و تکرار کی اور بعدازاں اس پر حملہ کر کے زخمی کردیا ۔ سوجنیا نے ہمایوں نگر پولیس سے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT