Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے نریندر کا مجسمہ نصب کرنے بی جے پی کا چیف منسٹر پر دباؤ

اے نریندر کا مجسمہ نصب کرنے بی جے پی کا چیف منسٹر پر دباؤ

حیدرـآباد۔/8اپریل، (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی ریاستی یونٹ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹائیگر نریندر کی حیثیت سے مشہور پارٹی کے سینئر آنجہانی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اے نریندر کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف منسٹر کو پیش کردہ ایک یادداشت میں بی جے پی نے توجہ دلائی اور تلنگانہ ک

حیدرـآباد۔/8اپریل، (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی ریاستی یونٹ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹائیگر نریندر کی حیثیت سے مشہور پارٹی کے سینئر آنجہانی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اے نریندر کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف منسٹر کو پیش کردہ ایک یادداشت میں بی جے پی نے توجہ دلائی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ نریندر کے مجسمہ کو نصب کرنے کی اجازت دیں۔ ان کا مجسمہ برکت پورہ کراس روڈ، حیدرگوڑہ کے ایم ایل اے کوارٹرس، حمایت نگر چوراستہ اور کاچی گوڑہ چوراستہ پر نصب کرنے کا ارادہ ہے۔
تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن کی زیر قیادت بی جے پی وفد نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT