Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اے وی کالج میں سہ روزہ ایلڈرس میلہ

اے وی کالج میں سہ روزہ ایلڈرس میلہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( آئی این این ) : کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کے بموجب 15 ، 16 اور 17 جون کو اے وی کالج دومل گوڑہ میں ایلڈرس میلہ منعقد ہوگا ۔ یہ میلہ جی ایچ ایم سی بہ تعاون ایلڈرس کلب انٹرنیشنل فاونڈیشن اور ڈپارٹمنٹ آف ڈسیبیلڈ اینڈ سینئیر سٹیزنس ، آسرا کراس ، سینئیر سٹیزنس اسوسی ایشن ، آر ڈبلیو ایز ، فیڈریشن اینڈ اولڈ ایج ہومس منعقد ہوگا ۔ اس ضمن میں آج بلدیہ میں پروگرام سے متعلق مذاکرات کیے گئے ۔ دوران میلہ فری میڈیکل کیمپ کلچرل سرگرمیاں ، اسپورٹس کے علاوہ سلور جوبلی جوڑوں کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ سابقہ ڈی جی پی گوپی ناتھ ریڈی ، جسٹس چندریا ، ایلڈرس میلہ آرگنائزر کرشنا ریڈی اور مختلف تنظیموں کے علاوہ سینئیر سٹیزنس اسوسی ایشن نے اس مذاکرات میں حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT