Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اے ٹی ایم سنٹرس سے رقومات کی عدم فراہمی

اے ٹی ایم سنٹرس سے رقومات کی عدم فراہمی

بینکوں کی لاپرواہی سے عوام بالخصوص مسافرین کو شدید مشکلات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر کے اکثر و بیشتر اے ٹی ایم سنٹرس بالخصوص اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم سنٹرس پر کئی ہفتوں سے ’ نوکیاش ‘ کے بورڈس آویزاں ہیں جس کی وجہ عوام بے حد پریشان ہیں ، ایس بی آئی اکاونٹ ہولڈرس کو زیادہ پریشانی ہورہی ہے ۔ عوام پیسہ حاصل کرنے کے لیے اے ٹی ایم سنٹرس جاتے ہیں تو انہیں پیسہ نہیں مل رہا ہے اور عوام مجبوری کے عالم میں دیگر بینکوں کے ایم ٹی ایم سے پیسہ نکالتے ہیں تو سرویس چارج کے نام پر رقم کاٹ لی جارہی ہے ۔ شہر کے اہم مقامات جیسے بس اسٹانڈس ، ریلوے اسٹیشنس کے پاس بھی اے ٹی ایم سنٹرس پر نو کیاش کے بورڈس ہی آویزاں رہنے کی وجہ مسافرین کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں پتہ نہیں کہ نئے شہر میں اور کہاں کہاں اے ٹی ایم سنٹرس ہیں اے ٹی ایم سنٹرس کارکرد نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایسے سنٹرس بھی ہیں جن میں کچرے اور دھول کا انبار لگا ہوا ہے اور بعض ایسے بھی ہیں جن میں لائٹ بالکل ناکارہ ہوگئے ہیں اور اے ٹی ایم سنٹرس بند رہنے کی وجہ سے بے گھر افراد وہاں اپنا ٹھکانہ بنا رہے ہیں ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام بینک اپنے اپنے اے ٹی ایم سنٹرس میں رقومات جمع کریں تاکہ عوام اپنی روزمرہ کی زندگی بغیر رکاوٹ کے گزار سکیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT