Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اے ٹی ایم سے رقم غائب ،بینکرس حیران ، عوام پریشان

اے ٹی ایم سے رقم غائب ،بینکرس حیران ، عوام پریشان

بودھن /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں ان دنوں سائبر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھولی بھالی عوام کے اے ٹی ایم سے غیر مجاز افراد رقم اراتے ہوئے بنیکرس اور پولیس کو پریشان کر رہے ہیں ۔ تاخیر سے ملنے والی اطلاع کے بموجب بودھن کے موضع سالورہ کے ایک شخص کو کسی نامعلوم فرد نے خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے بینک صارف کا اے ٹیح ایم کا

بودھن /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں ان دنوں سائبر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھولی بھالی عوام کے اے ٹی ایم سے غیر مجاز افراد رقم اراتے ہوئے بنیکرس اور پولیس کو پریشان کر رہے ہیں ۔ تاخیر سے ملنے والی اطلاع کے بموجب بودھن کے موضع سالورہ کے ایک شخص کو کسی نامعلوم فرد نے خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے بینک صارف کا اے ٹیح ایم کارڈ لاک ہونے کی جھوٹی اطلاع دی اور لاکھ کھولنے کیلئے خفیہ کوڈ بتانے کی صارف سے خواہش کی چونکہ مذکورہ صارف دو گھنٹے قبل ہی قریبی اے ٹی ایم مشن سے رقم نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے تھے ۔ صارف فرضی بینک عہدیدار کی بات پر یقین کریت ہوئے اپنا پن کوڈ ظاہر کردیا ۔ بعد ازاں چار دنوں کے بعد بینک پہونچنے پر صارف کو پتہ چلاکہ گذشتہ تین دنوں کے دوران روزانہ 50 ہزار کے حساب سے جملہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے رقم ان کے بینک کے کھاتے سے کم ہوتی گئی اور اس واقعہ سے صرف دو دن قبل ایک موظف سرکاری عہدیدار کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے بھی نامعلوم فون کال پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈ پر درج نمبر ظاہر کردیا تھا جس کے صرف دس منٹ کے اندر ہی ان کے بینک کھاتے سے 10 ہزار روپئے رقم نکالے جانے کے تعلق سے ان کے سیل فون پر مسیج ملا ۔ پریشان حال موظف ملازم جو بودھن سے باہر تھے ۔ انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو ان کے ساتھ پیش آئے واقعہ سے واقف کرواتے ہوئے بینک پہونچکر ان کے اے ٹی ایم کارڈ کو غیر کارآمد بنانے کیلئے بینک منیجر کو درخواست پیش کرنے کی خواہش کرنے کی ہدایت دی ۔ بینک عہدیدار نے صارف کو از خود حاضر ہوکر کارروائی انجام دینے کی خواہش کی ۔ اس دوران صارف کے اے ٹی ایم کارڈ سے کسی دوکان میں چار ہزار سات سو 43 روپیوں کی خریداری کرنے پر کھاتے میں سے مزید رقم کم ہوجانے کا انکشاف ہوا ۔ بینک عہدیدار نے صارف کے قاسد کی گذارش کو قبول کرتے ہوئے موظف ملازم سرکار کے اے ٹیح ایم کارڈ کو منجمد کردیا ۔ مذکورہ دنوں متاثرین نے بودھن پولیس اسٹیشن پہونچکر ان کے ساتھ پیش آئے دھوکا دہی کے واقعہ کے تعلق سے شکایت درج کروائی ۔ سرکل انسپکٹر بودھن مسٹر وینکنا نے دونوں مختلف واقعات کی شکایت درج رجسٹر کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT