Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں احتیاط ضروری

اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں احتیاط ضروری

کریم نگر /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کل مختلف طریقوں سے بنک کھاتہ داروں کے اکاونٹ میں بغیر علم و اطلاع رقم نکال لی جارہی ہے ۔ اس طرح کے کئی ایک واقعات کا انکشاف ہو رہا ہے ۔ اس میں کچھ تو کھاتہ دار کی اور کچھ بینکوں کی لاپرواہی بھی ہے ۔ ضلع ایس پی زوئل ڈیوس نے پولیس ہیڈ کوارٹر ٹریننگ ہال میں کریم نگر کے محتلف بینکوں کے منیجر عہدیداران کے ساتھ منعقدہ شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہم ریزرو بینک آف انڈیا سے بات کر رہے ہیں یا مارکیٹنگ برانچ سے مانیٹرنگ نگران کار شعبہ سے بات کر رہے ہیں ۔ آپ کا آدھار کارڈ نمبر کیا ہے ۔ کن کن برانچوں میں اکاونٹ ہے بنک سے اگر کچھ شکایت ہے تو کہئے ہم اس کی یکسوئی کریں گے یا آٖ کا اے ٹی ایم کارڈ ہے کیا ؟ کون سے بنک کا ہے ۔ اس طرح سے معلومات حاصل رکے کچھ دن بعد اچانک فون کرکے کہا جائے گا کہ آپ اے ٹی ایم چیک کر رہے ہیں۔ اس میں تکنیکی خرابی آگئی ہے ۔ نمبر بولئے ہم آر بی آئی مانیٹرنگ برانچ چیف ایکزیکیٹیو آفیسر پی اے بات کر رہے ہیں۔ کہتے ہوئے آپ کا نمبر دریافت کرلے کر اکاونٹ سے روپیہ نکال لے جائیں گا ۔ اسی لئے کسی کو بھی کوئی فون کرکے دریافت کرنے پر کسی بھی قسم کا معلومات نہ دیں ۔ اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت کافی احتیاط برتیں کسی اور کے علم میں آپ کا نمبر نہ آنے پائے ۔ اس سلسلہ میں تمام اے ٹی ایم مراکز میں انتہائی معلوماتی پوسٹرس لگائے جارہے ہیں ۔ دھیان سے پڑھ کر اس پر عمل کریں ۔ اس موقع پر انتباہ پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ تین قسم کے پوسٹرس کی رسم اجرائی ہوئی ۔ یہ پوسٹرس پولیس کی جانب سے تمام بینکوں اور تمام اے ٹی ایم مراکز پر لگائے جارہے ہیں ۔ اس پریس کانفرنس میں او ایس ڈی سبا رائیڈو ، ڈی ایس پی راما راؤ ، سی آئی وجئے سارتھی وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT