Wednesday , December 19 2018

اے ٹی ایم سے سرقہ کی ناکام کوشش

مدور ۔ 10 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل مستقر مدور پر واقع ایک خانگی اے ٹی ایم کاؤنٹر میں کل رات دیر گئے بعض نامعلوم سارقین نے مقفل شٹر کی قفل شکنی کے ذریعہ اندر داخل ہو کر نصب کردہ سی سی کیمرے پر کپڑا لگا کر مبینہ طور پر بھاری رقم کی چوری کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ کافی دیر تک کوشش کرنے کے باوجود خالی ہاتھ لوٹے ۔ تاہم اے ٹی ایم مشین کے اوپری حصے کو بری طرح نقصان پہنچایا ۔ واردات کی اطلاع پا کر سب انسپکٹر آف پولیس مدور مسٹر این ویریندر نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا ۔ کلوز ٹیمیو نے پہنچ کر خاطیوں کے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے ۔ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT