Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے ٹی ایم مراکز حفاظتی انتظام کا مشورہ

اے ٹی ایم مراکز حفاظتی انتظام کا مشورہ

یلاریڈی۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بینکوں میں سی سی کیمرے اور الارم لگانے کے علاوہ رات کے اوقات اے ٹی ایم سنٹروںسیکیورٹی گارڈس رکھنے کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل ناگیریڈی پیٹ کے آندھرا بینک کا دورہ کیا اور عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ اپنے اپنے بینک اے ٹی ایم کے ہاس حفاظتی انتظامات کرلیں ۔ ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر یلاریڈی سرکل انسپکٹر انیل کمار ‘ سب انسپکٹر ستیش ریڈی موجود تھے ۔ یلاریڈی پولیس اسٹیشن میں انہوں نے عہدیداروں کیساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہاکہ اے ٹی ایم سنٹروں پر حفاظتی انتظامات پر عمل آوری کریں ۔ ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے تمام اے ٹی ایم پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر انیل کمار ‘ ایس آئی مرلیدھر ریڈی ‘ پورنیشور ‘ راکیش ‘ روی کمار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT