Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم کارڈس کی کلوننگ کرنے والی ٹولی کے ارکان گرفتار

اے ٹی ایم کارڈس کی کلوننگ کرنے والی ٹولی کے ارکان گرفتار

حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز ) ویسٹ زون پولیس نے اے ٹی ایم کارڈس کی کلوننگ میں ملوث بد نام زمانہ دھوکہ بازوں کی ٹولی کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے گرفتار ملزمین حیدرآباد عرف اجو اور اس کا ساتھی اوت اشوک شیٹی متوطن ڈونگری ممبئی کی دھوکہ بازوں کی ٹولی ارکان ہے اور اس کا سرغنہ فیضان فاروق چھتری والا ہے اور یہ ٹولی حیدرآباد

حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز ) ویسٹ زون پولیس نے اے ٹی ایم کارڈس کی کلوننگ میں ملوث بد نام زمانہ دھوکہ بازوں کی ٹولی کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے گرفتار ملزمین حیدرآباد عرف اجو اور اس کا ساتھی اوت اشوک شیٹی متوطن ڈونگری ممبئی کی دھوکہ بازوں کی ٹولی ارکان ہے اور اس کا سرغنہ فیضان فاروق چھتری والا ہے اور یہ ٹولی حیدرآباد و سائبر آباد کے مختلف اے ٹی ایم مشینوں میں کلوننگ کے بعد لاکھوں روپئے حاصل کرلئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ فیضان چھتری والا اور اس کی ٹولی رہزنی ،جبرا وصولی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں اور وہ ممبئی میں بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فبروری سال 2014 میں چھتری والا نے اپنے دیگر ساتھیوں حسین حنیف حکم ، اشیش مواڈیہ ،حیدرعلی اور اشوک شیٹی حیدرآباد پہنچ کر جہا نماں میں اپنے دوست ظفر خان کے مکان میں قیام کیا اور بعدازاں بیگم پیٹ کے لائف اسٹائیل مال میں واقع اورینٹل بینک آف کامرس ،اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سنٹروں میں داخل ہوکر وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرہ پر سیاہ ٹیپ چپکا دیا اور بعدازاں ڈی سی بیاٹری کی مشین کی مدد سے مذکورہ اے ٹی ایم مشینوں سے اے ٹی ایم کارڈس کی کلوننگ کرلی اور بعدازاں اس کی مدد سے گوا اور حیدرآباد میں لاکھوں روپئے غیر قانونی طور پر حاصل کرلئے ۔ پولیس نے حیدراور اشوک شیٹی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ اس ٹولی کے دیگر ارکان فیضان فاروق چھتری والا ، حسین حنیف ،اشیش مواڈی ،نظیر عالم، عقیل عادل بورانیہ اور ظفر حفیظ خان ساکن جہاں نما فلک نما ہنوز مفرور ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے میکنیٹک کارڈ ریڈر، اور سلیکان چپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT