Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کے ذریعہ لاکھوں روپئے لوٹ لئے

اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کے ذریعہ لاکھوں روپئے لوٹ لئے

خفیہ کیمرے اور ڈیٹا کارڈ ، ریڈر نصب کرکے دھوکہ دینے والے گرفتار
حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) اے ٹی ایم کارڈز کی کلوننگ کے ذریعہ لاکھوں روپئے لوٹنے والے دو بیرونی باشندوں کو پولیس سائبر کرائم سائبرآباد نے گرفتار کرلیا ۔ اے ٹی ایم سنٹر میں خفیہ کیمرے اور ڈاٹا کارڈ ریڈر نصب کرتے ہوئے اے ٹی ایم پن اور کارڈ کا نمبر حاصل کرنے کے بعد راست بینک کھاتوں سے رقم لوٹ لی جارہی تھی ۔ پولیس نے ایک شکایت پر اعلی سطح پر تحقیقات کرتے ہوئے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دو دھوکہ باز گیابرئیل رزدان اور الیگزینڈر ھیمائی کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ ان کے ساتھی بوگڈان کانٹینٹل اور مارسین ملک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس سائبر سیل کے مطابق کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن انیل بھارگو نے پولیس میں شکایت کی اس شخص کے بنک کھاتے سے رقم اچانک غائب ہونا شروع ہوگئی اور ایک لاکھ روپئے بغیر اس کے علم میں آئے غائب ہوگئے ۔ اس بات سے پریشان بھارگو نے پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا ۔ اس طرح کی بیشتر شکایتوں کے حصول پر پولیس نے فیصلہ کیا کہ عوام کو اس طرح کی لوٹ مار اور دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے ۔ اس معاملہ میں جامع تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے خصوصی ٹیم کے ذریعہ پہلے پتہ چلایا کہ چار اے ٹی ایم سنٹرز سے رقم نکالی جارہی ہے اور ان چار سنٹروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پولیس نے اس دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ۔ جو ممبئی شہر کے اے ٹی ایم سنٹروں سے چلایا جارہا تھا ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی ایس سجنار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ تفصیلات بتائی اور کہا کہ ان دو رومانیہ کے باشندوں کے قبضہ سے 35 لاکھ نقد رقم 196 کارڈز 6 کیمرہ پیانل 6 اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء ضبط کرلی گئی ۔ غیر مصروف ترین علاقوں میں موجود اے ٹی ایم سنٹرز پہونچ کر مشن کے بازو ڈاٹا کارڈ ریڈر کو نصب کردیا جاتا اور خفیہ طور پر کیمرہ لگایا جاتا 24 گھنٹے اس اے ٹی ایم سنٹر پر نظر رکھنے کے بعد یہ دھوکہ باز ان الیکٹرانک آلات کو نکال لئے اور حاصل کردہ اے ٹی ایم کے کارڈ نمبر سے دوسرا اے ٹی ایم کارڈ تیار کرنے اور پن نمبر کا ا ستعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپئے نکال لئے جارہے تھے ۔ اس موقع پر اے سی پی سائبر کرائم مسٹر سی ایچ سرینواس دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT