Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ ‘ جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے خطاب جیتا

اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ ‘ جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے خطاب جیتا

پونے 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ جیت لیا ہے ۔ فائنل میں انہوں نے اسپین کی اڈریان ملینڈیز ماکائراس کو 6 - 7, 6 - 4 سے شکست دیدی ۔ 144 واں رینک اور چوتھی سیڈنگ رکھنے والے سوگیتا نے دو گھنٹے 54 منٹ تک چلے اس میچ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے چھٹے نمبر سیڈ اسپینی کھلاڑی اڈریان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ غ

پونے 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ جیت لیا ہے ۔ فائنل میں انہوں نے اسپین کی اڈریان ملینڈیز ماکائراس کو 6 – 7, 6 – 4 سے شکست دیدی ۔ 144 واں رینک اور چوتھی سیڈنگ رکھنے والے سوگیتا نے دو گھنٹے 54 منٹ تک چلے اس میچ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے چھٹے نمبر سیڈ اسپینی کھلاڑی اڈریان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے فائنل مقابلہ ایک دن کیلئے ملتوی کیا گیا تھا تاہم آج ہوئے اس میچ میں بہت سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور سوگیتا نے کامیابی حاصل کرلی ۔ سوگیتا نے میچ کے بعد کہا کہ اس کامیابی پر وہ بہت مسرور ہیں۔ انہوںنے بہت اچھی ٹینس کھیلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں خطابی کامیابی ان کیلئے اہمیت کی حامل ہے اور وہ اپنے مظاہرہ سے مطمئن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT