Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی آئی سیٹ داخلہ کونسلنگ ، انجینئرنگ طلبہ حصول اسناد کیلئے پریشان

اے پی آئی سیٹ داخلہ کونسلنگ ، انجینئرنگ طلبہ حصول اسناد کیلئے پریشان

کالج انتظامیہ کا کامیابی کے اسناد جاری کرنے سے انکار ، امیدواروں کو داخلہ سے محروم ہونے کا خطرہ
حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلوں کیلئے آئی سیٹ 2018ء کی بنیاد پر 16 جولائی سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ ایسے امیدوار جنہوں نے تعلیمی سال 2017-18ء کے دوران انجینئرنگ ڈگری کورس کی تکمیل کے بعد آئی سیٹ کے ذریعہ ایم بی اے ڈگری کورسیس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، ان امیدواروں کو انجینئرنگ کالج انتظامیوں کی جانب سے کامیابی کے سرٹیفکیٹس نہیں دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان تمام امیدواروں کو 16 جولائی سے شروع ہونے والی آئی سیٹ کونسلنگ میں حصہ لینے سے محروم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے انجینئرنگ کالجوں کو فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے انجینئرنگ کالجوں کے انتظامیوں کی جانب سے کامیاب طلبہ کے صداقت نامے واپس کرنے سے صاف انکار کررہے ہیں، لہذا طلبہ نے حکومت سے فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات جاری کرکے انہیں صداقت نامے فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT