Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی آئی سیٹ 2018ء کے نتائج کا اعلان

اے پی آئی سیٹ 2018ء کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 12 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں پالی ٹیکنک سہ سالہ ڈپلوما کورسیس مکمل کرکے انجینئرنگ کورسیس کے دوسرے سال میں راست داخلہ کیلئے منعقدہ اے پی آئی سیٹ 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرفروغ انسانی وسائل ریاست آندھراپردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے اے پی آئی سیٹ 2018ء کے نتائج آج جاری کئے۔ آج کے جاری کردہ نتائج میں 92.60 فیصد امیدوار اہل (کامیاب) قرار دیئے گئے۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ آئندہ ماہ 6 جون سے آل سیٹ کونسلنگ عمل میں لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT