Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اے پی اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کے انتخابات

اے پی اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کے انتخابات

کڑپہ ۔ 8 ۔ مئی ( راست ) ریاست آندھراپردیش اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کا قیام حال ہی میں حیدرآباد گچی باؤلی کے آر ٹی ٹی سی میں عمل میں آیا ۔ جس میں اے پی اسٹیٹ کے 13 اضلاع کے اردو لینگویج ٹیچرس نے شرکت کی ۔ انتخابات کے مشاہدہ کار کی حیثیت سے ایس سی ای آر ٹی کے اردو کوآرڈنیٹر ارشاد بیگ رہے ۔ منتخب ہونے والے عہدیداروں کی خدمت میں مبارکباد

کڑپہ ۔ 8 ۔ مئی ( راست ) ریاست آندھراپردیش اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کا قیام حال ہی میں حیدرآباد گچی باؤلی کے آر ٹی ٹی سی میں عمل میں آیا ۔ جس میں اے پی اسٹیٹ کے 13 اضلاع کے اردو لینگویج ٹیچرس نے شرکت کی ۔ انتخابات کے مشاہدہ کار کی حیثیت سے ایس سی ای آر ٹی کے اردو کوآرڈنیٹر ارشاد بیگ رہے ۔ منتخب ہونے والے عہدیداروں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ۔ ریاست آندھراپردیش میں اردو لینگویج ٹیچرس کی یہ پہلی اسوسی ایشن ہے متفقہ طور پر انتخابات ہوئے اعزازی صدر حافظ عبدالرؤف ( کرنول ) ، صدر قلندر باشاہ ( چتور ) جنرل سکریٹری ستار فیضی ( کڑپہ ) ، نائب صدر رحمن خان ( نیلور ) شریک معتمد محمود ( گنٹور ) خازن فیروز احمد ( اننتاپور ) ارکان مجلس عاملہ میں محمد جیلانی ( پرکاشم ) سید خواجہ معین الدین ( ایسٹ گوداوری ) ، محمد جابر ( کرنول ) قدرت اللہ ( کرشنا ) ڈاکٹر رحمت اللہ ( چتور ) فیاض الرحمن ( کڑپہ ) ، عبدالرزاق ( اننتا پور ) ربانی ( گنٹور ) متفقہ رائے سے چناو ہوا ۔ معتمد عمومی ستار فیضی نے کہا کہ یہ انجمن اردو زبان کے اساتذہ کے حقوق کیلئے ہی نہیں بلکہ اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی ترقی و بقاء کیلئے کام کرے گی ۔ مستقبل میں انجمن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ 13 اضلاع کی شاخوں کے انتخابات کریں گے ۔ ریاستی انجمن اردو لینگویج اساتذہ کا ہر ضلع میں دورہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT