Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اسمبلی و کونسل کے اجلاس کا آج آغاز

اے پی اسمبلی و کونسل کے اجلاس کا آج آغاز

نئے دارالحکومت امراوتی میںنئی عمارت میںپہلی مرتبہ انعقاد
امراوتی 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و کونسل کا بجٹ اجلاس کل سے شروع ہوگا ۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ اجلاس ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی میں تعمیر کردہ نئی عمارت میں منعقد ہوگا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن 11.06 بجے دن میںقانون ساز کونسل اورا سمبلی کے مشترکہ سشن سے خطاب کرینگے ۔ خطاب کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی جائیگی ۔ کاروباری مشاورتی کمیٹی کا ایک اجلاس کل منعقد ہوگا جس میںسشن کے دورانیہ کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔ حکومت اجلاس کو 28 مارچ کو تصرف بل کی منظوری کے بعد ختم کرنے کی خواہشمند ہے کیونکہ 29 مارچ کو تلگو سال نو اگادی ہے ۔ اے پی اسمبلی اور کونسل کا اجلاس کل چھ ماہ کے وقفہ کے بعد منعقد ہوگا اور یہ پہلی مرتبہ نئے دارالحکومت میں منعقد ہو رہا ہے ۔ ماہ ستمبر میںتین دن کا مانسون سشن حیدرآباد میں منعقد ہوا تھا جو حیدرآباد و تلنگانہ کا مشترکہ دارالحکومت ہے۔ ریاستی حکومت نے سرمائی اجلاس کے انعقاد سے گریز کیا تھا جو عموما ڈسمبر میں منعقد ہوتا ہے کیونکہ اس وقت تک امراوتی میں اسمبلی و کونسل کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی تھی ۔ نئی اسمبلی و کونسل کی عمارت میں انتہائی ہائی ٹیک سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور ریاستی حکومت کے عبوری ہیڈ کوارٹرس کے احاطہ میں اس کا 2 مارچ کو باضابطہ افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ چونکہ دارالحکومت میںارکان اسمبلی و کونسل کیلئے رہائش کا کوئی خاطر خواہ نظم نہیںہے اس لئے ریاستی حکومت انہیں50,000 روپئے فی کس خصوصی الاؤنس دیگی ۔ ریاستی وزیر فینانس نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT