Thursday , January 17 2019

اے پی ایس آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کے اقدامات

دیہی علاقوں تک بس خدمات میں توسیع کی تجویز، وزیر ٹرانسپورٹ اچن نائیڈو
حیدرآباد ۔8 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کی کارکردگی کو مزید فعال بناتے ہوئے عوام کو بہتر آرام دہ سفر کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کیلئے مؤثر و مثبت اقدامات کئے جائیں گے بلکہ ایک جامع حکمت عملی اختیار کرکے دوردراز دیہی علاقوں تک عوام کیلئے بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مسٹر کے اچن نائیڈو جنہوں نے گذشتہ دنوں کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں کے ردوبدل کے ذریعہ وزیر ٹرانسپورٹ کے قلمدان کا جائزہ حاصل کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ادارہ سے متعلق ضلع کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے پر اپنی پہلی دستخط کی اور اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مسٹر اچن نائیڈو نے کہا کہ ریاست کی شاہراہوں پر حادثات کے سدباب کیلئے حکومت اپنی اولین ترجیح مرکوز کرے گی اور سڑک حادثات کا تدارک کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اے پی ایس آر ٹی سی اپنے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرکے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اخباری نمائندوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ریاستی تلگودیشم حکومت ریاست آندھراپردیش میں پسماندہ طبقات کے ساتھ کسی ناانصافی کے بغیر ہی کاپو طبقہ کو تحفظات فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT