Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان

اے پی ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان

حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے آج یہاں سیکریٹریٹ حیدرآباد میں امتحانات ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے نتائج جاری کئے۔ مسٹر راؤ نے نتائج کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ طلباء (لڑکوں) کی کامیابی کا اوسط 59.99 فیصد اور طالبات (لڑکیوں) کی کامیابی کا اوسط  60.41 فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کے لحاظ سے ضلع اننت پور کو 76.10 فیصد نتائج کے ذریعہ پہلا مقام حاصل ہوا جبکہ 50.47 فیصد نتائج کے ذریعہ ضلع مشرقی گوداوری کو آخری مقام حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT