Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اے پی ایس پی کانسٹبل کی قلب پر حملہ سے موت

اے پی ایس پی کانسٹبل کی قلب پر حملہ سے موت

جگتیال میں نماز جنازہ اور سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین

جگتیال ۔ /24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے پی ایس پی کانسٹبل 2011 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والا محمد اظہرالدین کی اڑیسہ باڈر بتیلی پولیس اسٹیشن سریکاکولم ضلع میں آن ڈیوٹی قلب پر حملہ سے گزشتہ روز صبح اچانک موت واقع ہوگئی جس کی میت کو آج جگتیال منتقل کیا گیا ۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر میت کے ساتھ سریکاکولم کی آئی ہوئی پولیس نے مرحوم کے مکان پر میت کو سلامی دی اور جگتیال سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ اور سریکاکولم پولیس آر آئی رمنا نے میت پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ محمد اظہر الدین کا تعلق جگتیال سے ہے ۔ ان کے والد محمد ظہیرالدین ٹیکنیکل آفیسر سری کلچر محکمہ اوٹنور پر برسرخدمت ہیں گزشتہ پانچ سال قبل محمد اظہر الدین اے پی ایس پی کیلئے منتخب ہوکر 2011 ء بیاچ میں ورنگل میں ٹریننگ حاصل کی ۔ بعد ازاں 2012 ء کو 4th بٹالین میں پوسٹنگ دی گئی ۔ 28 سالہ محمد اظہر الدین کی گزشتہ روز قلب پر حملے سے انتقال ہوگیا ۔ جن کی دیڑھ سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ اس موقع پر بتیلی پولیس اسٹیشن آر آئی مسٹر رمنا نے میت کو پولیس ٹیم کے ساتھ جگتیال پہنچایا اور ان کے افراد خاندان کو تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فوائد اور حقائق کیلئے نعش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا جس میں قلب پر حملہ سے ہی موت واقع ہونے کی بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT