Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی ایمسیٹ انجینئرنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

اے پی ایمسیٹ انجینئرنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ایمسیٹ 2017ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی آج وصولی کا آغاز ہوا۔ کنوینرپروفیسر سی ایچ سائی بابو نے بتایا کہ 9 تا 17 فروری کسی دیرینہ فیس کے بغیر درخواستیں قبول کی جائیں گی اور امیدوار 19 اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایمسیٹ کا آن لائن انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور ریاست کے 13 اضلاع کے منجملہ ہر ضلع میں کم از کم تین اور حیدرآباد میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT