Tuesday , February 19 2019

اے پی ایمسیٹ آن لائن

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) انجینئرنگ اگریکلچر اور نان میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے لئے آندھراپردیش ایمسیٹ حیدرآباد کے بشمول 140 سنٹرس پر منعقد ہوگا۔ یہ ٹسٹ اپریل کی 24 ، 25 اور 26 تاریخ کو انجینئرنگ کے لئے اور 28 اپریل کو اگریکلچر طلبہ کے لئے ہوگا۔ اس سال یہ ٹسٹ مکمل آن لائن ہوگا۔ اردو ترجمہ کے خواہشمند طلبہ کے لئے کرنول کو سنٹر بنایا گیا ہے۔ حیدرآباد میں یہ ٹسٹ مولا علی ناچارم اور حیات نگر میں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT