Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی ایکسپریس کا نام تلنگانہ ایکسپریس ہوجائیگا: نائیڈو

اے پی ایکسپریس کا نام تلنگانہ ایکسپریس ہوجائیگا: نائیڈو

نئی دہلی 27 فبروری ( این ایس ایس ) باوقار اے پی ایکسپریس ٹرین جو حیدرآباد سے نئی دہلی کے درمیان چلتی ہے جلد تلنگانہ ایکسپریس کے نام سے چلائی جائیگی جس کا نئی ریاست تلنگانہ نے مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی اور یہ تیقن دیا کہ اسی طرز پر ایک نئی ایکسپریس ٹرین کی شروعات کرکے آندھرا پردیش سے انصاف کیا جائیگا ۔ پارلیمنٹ میں کل وزیر ریلوے سریش پربھو کے پیش کردہ ریل بجٹ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے بجٹ روایتی اور معمول کے مطابق نہیں تھا جیسا سابق میں پیش کیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل پیش کردہ ریل بجٹ عام آدمی کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر اس کی فلاح و بہبود کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT