Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی بار کونسل ، بار کونسل آف تلنگانہ کے قیام کے لیے کوشاں

اے پی بار کونسل ، بار کونسل آف تلنگانہ کے قیام کے لیے کوشاں

ضروری اقدامات کے لیے عنقریب جنرل باڈی اجلاس ، چیرمین اے نرسمہا ریڈی کا بیان

ضروری اقدامات کے لیے عنقریب جنرل باڈی اجلاس ، چیرمین اے نرسمہا ریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بار کونسل آف آندھرا پردیش کی جانب سے ایک علحدہ بار کونسل آف تلنگانہ کے قیام کے لیے کاوشیں کی جارہی ہیں حالانکہ بار کونسل آف انڈیا نے اپنی رائے میں اس بات کا اظہار کیا کہ ریاست تلنگانہ کے لیے ایک نئے بار کونسل کا آغاز ممکن نہیں ہوگا کیوں کہ ایک علحدہ ہائی کورٹ قائم نہیں کیا گیا ہے تاہم اے پی بار کونسل کے چیرمین اے نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بار کونسل کی جنرل باڈی کا عنقریب اجلاس ہوگا جس میں اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ بار کونسل کے قبل ازیں جنرل باڈی اجلاس میں بار کونسل آف آندھرا پردیش کی تقسیم کے مسئلہ کو اٹھایا گیا اور اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے بعد ایک سب کمیٹی قائم کی گئی تاکہ وہ اس کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ داخل کرسکے ۔ اے نرسمہا ریڈی چیرمین کے زیر صدارت اس سب کمیٹی میں اے رام ریڈی وائس چیرمین ، این رامچندر راؤ ، ممبر کے رویندر کمار ، منوہر ریڈی ، کے ستیہ نارائنا ، ایس کرشنا موہن ، کے لکشمن کمار ، ایم سبا راؤ ، کے چدمبرم ممبر شامل ہیں ۔ اس سب کمیٹی کا ایک اجلاس گذشتہ 13 مئی کو منعقد ہوا ۔ جس میں اس احساس کا اظہار کیا گیا کہ بہار اور اترپردیش کی بار کونسل کی تقسیم کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اس دوران بار کونسل آف انڈیا نے بھی اس سلسلہ میں ایک سب کمیٹی تشکیل دی اور 18 مئی کو دہلی میں بار کونسل آف انڈیا اور بار کونسل آف آندھرا پردیش کی سب کمیٹیوں کے درمیان اجلاس منعقد ہوئے جس میں چھتیس گڑھ اور اترپردیش کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT