Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی تلنگانہ کے اختلافات کے سبب گورنر کو اختیارات : سیوا پرساد

اے پی تلنگانہ کے اختلافات کے سبب گورنر کو اختیارات : سیوا پرساد

تروملا ۔ 9 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کوڈیلا سیوا پرساد راؤ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی حکومتوں کے درمیان اختلافات کا غیر ضروری فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے عظیم تر حیدرآباد میں امن و قانون کے خصوصی اختیارات گورنر کے تفویض کی ہے ۔ سیوا پرساد راؤ نے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ بات چیت کے ذریعہ اپنے مسائل اور اختلافات کی یکسوئی کرلیں ۔
اے پی اسمبلی کے اسپیکر تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا مندر میں آج صبح پوجا کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT