Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے شطرنج چمپین شپ کا انعقاد

اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے شطرنج چمپین شپ کا انعقاد

حیدرآباد۔ 8 جولائی (راست) آل انڈیا اے پی جے عبدالکلام اسکول پرائز منی چیس چمپین شپ فار یو۔ 16 بوائز اینڈ گرلز کا 13 تا 15 اگست 2018ء انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یہ سوئز طرز پر 11 راؤنڈ کا مقابلہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ 100 ٹاپ کھلاڑیوں کو رقمی انعامات سے نوازا جائے گا۔ سی بی ایس سی اور آئی سی ایس سی طلباء کل ہند مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں جو پہلی مرتبہ حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم اگست 2018ء مقرر کی گئی ہے۔ غیرمقامی کھلاڑیوں اور کوچ کو کھانے اور رہنے کی سہولت پہنچائی جائے گی۔ اسکولس، اسوسی ایشن، کلبس اور انفرادی کھلاڑی اپنی درخواست کو اس ای۔ میل پر روانہ کرسکتے ہیں۔ [email protected] اور موبائیل نمبر 8099589416 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ وہ کھلاڑی جو یکم جنوری 2002ء کے بعد پیدا ہوئے ہوں، وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT