Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی : زہریلا چارہ چرنے کے بعد 62 گائیں مرگئیں

اے پی : زہریلا چارہ چرنے کے بعد 62 گائیں مرگئیں

گنٹور 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں تلنگانہ کی سرحد پرواقع ایک گاوں میں مکئی کے کھیت میں زہریلا چارہ چرنے کے بعد تقریبا 62 گائیں مرگئیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ افزائش مویشیان کا کہنا ہے کہ 30 گائیں بیمار بھی ہوگئیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اتوار کی شام ان گائیوں کو چرنے کیلئے کھلا چھوڑ دیا گیا تھا ۔ اس وقت وہ زہریلا چارہ چر گئیں اور پھر یکے بعد دیگر مرنے لگیں۔ رات بھر میں 56 گائیں مرگئیں۔ منگل کو مزید چھ گائیں مرگئیں ۔ عہدیداروں کے بموجب یہ گائیں ہائیڈرالک ایسیڈ کے زہریلے اثر کی وجہ سے مر گئیں۔

TOPPOPULARRECENT