Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی سکریٹریٹ میں پبلسٹی سیل

اے پی سکریٹریٹ میں پبلسٹی سیل

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش سکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے شعبہ ’ پبلسٹی سیل ‘ کا وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ ، انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت آندھرا پردیش ڈاکٹر پی رگھوناتھ ریڈی نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چنا راجپا ، وزیر زراعت بی پلا راو ، شریمتی پی سجاتا ، وزیر بہبود خواتین و اطفال ، شریمتی بی سنیتا ، وزیر سیول سپلائز آندھرا پردیش ، و دیگر وزراء و اعلیٰ عہدیداروں بشمول رمنا ریڈی کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ آندھرا پردیش ، سرینواس ایڈیشنل ڈائرکٹر ، وینکٹیش ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ریاست آندھرا پردیش وغیرہ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT