Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن 16ایکر اراضی سے محروم

اے پی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن 16ایکر اراضی سے محروم

حیدرآباد۔8۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آندھرائی اداروں کو سابق میں الاٹ کردہ اراضیات کے حصول کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے اے پی اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو بنجارہ ہلز میں الاٹ کردہ 16 ایکر 4 گنٹے اراضی منسوخ کرتے ہوئے واپس لینے کے احکامات جاری کئے۔ پرنسپل سکریٹری ریونیو بی آر مینا نے آج اس سلسلہ میں جی او ایم ا

حیدرآباد۔8۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آندھرائی اداروں کو سابق میں الاٹ کردہ اراضیات کے حصول کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے اے پی اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو بنجارہ ہلز میں الاٹ کردہ 16 ایکر 4 گنٹے اراضی منسوخ کرتے ہوئے واپس لینے کے احکامات جاری کئے۔ پرنسپل سکریٹری ریونیو بی آر مینا نے آج اس سلسلہ میں جی او ایم ایس 30 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مارچ 1991 ء میں اے پی اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو جو اے پی اسٹیٹ فلم ٹیلی ویژن اینڈ تھیٹر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ۔ انفراسٹرکچر سہولتوں کی ترقی اور فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے 35 ایکر 4 گنٹے اراضی الاٹ کی تھی۔ بعد میں 10 ایکر اراضی حاصل کرتے ہوئے اے پی ہاؤزنگ بورڈ کو الاٹ کی گئی۔ اس طرح 20 ایکر 4 گنٹے اراضی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پاس رہی ۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد نے جون 2014 ء کو حکومت کو رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کارپوریشن میں 20 ایکر 4 گنٹے اراضی کے استعمال کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے اور نہ ہی غیر مجاز قبضوں سے تحفظ کیا گیا

جس کے باعث تقریباً 4 ایکر اراضی پر جھونپڑیوں کے ذریعہ قبضہ کرلیا گیا جبکہ کارپوریشن نے مابقی 16 ایکر 4 گنٹے اراضی کے تحفظ کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھائے۔ کلکٹر نے مزید ناجائز قبضوں کو روکنے میں ناکامی اور اراضی کے استعمال نہ کرنے پر حکومت سے سفارش کی کہ اراضی کارپوریشن سے حاصل کرلی جائے ۔ کلکٹر کی تجاویز لینڈ مینجمنٹ اتھاریٹی کے روبرو رکھی گئی اور اتھاریٹی نے 2 جولائی کو منعقدہ اجلاس میں 16 ایکر 4 گنٹے اراضی کے الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے اور اسے حاصل کرلینے کی سفارش کی۔ حکومت نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے بعد سروے نمبر 403 بنجارہ ہلز شیخ پیٹ منڈل میں واقع 16 ایکر 4 گنٹے اراضی کے الاٹمنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔ یہ اراضی اب حکومت اپنی تحویل میں لے لیگی ۔ کلکٹر حیدرآباد کو اس سلسلہ میں کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT