Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی قائدین تلنگانہ کے پرسکون ماحول کو متاثر کرنے کوشاں کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی کا الزام

اے پی قائدین تلنگانہ کے پرسکون ماحول کو متاثر کرنے کوشاں کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی کا الزام

حیدرآباد 14 جون (این ایس ایس) اے پی چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو سے نوٹ برائے ووٹ اسکام کیس میں تحقیقاتی عہدیداروں سے تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل سی مسٹر پی سدھاکر ریڈی نے کہاکہ نوٹ برائے ووٹ اسکام میں مسٹر نائیڈو کا رویہ افسوسناک ہے۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے سدھاکر ریڈی نے کہاکہ آندھراپردیش کے وزراء کے لئے یہ بات مناسب نہیں ہے کہ وہ حیدرآباد میں رہتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے پاس یہ شکایت درج کروائیں کہ آندھرا کے عوام کے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اے پی کے وزراء کا طرز عمل ریاست تلنگانہ کے عوام کی توہین ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ آندھرا کے قائدین ریاست تلنگانہ کے پُرسکون ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT