Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی قانون ساز کونسل کے ارکان کی تعداد 58 ہوگئی

اے پی قانون ساز کونسل کے ارکان کی تعداد 58 ہوگئی

نئی دہلی ۔ 17 مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے ارکان کی تعداد کو موجودہ 50 سے بڑھا کر 58 کرنے سے متعلق ایک بل کو لوک سبھا نے آج منظور کرلیا۔ مملکتی وزیرداخلہ کرن ریجیجو نے آندھراپردیش تنظیم جدید (ترمیمی بل 2015ء) کی منظوری میں سابق یو پی اے حکومت پر غلطیوں کا الزام عائد کیا۔ وزیرپارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی عداد 175 ہے۔ چنانچہ اس کی ایک تہائی تعداد کے اعتبار سے ایوان بالا کے ارکان کی تعداد 58 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT