Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی : لائسنس کے بغیرقرض نہیں ‘قانون منظور

اے پی : لائسنس کے بغیرقرض نہیں ‘قانون منظور

حیدرآباد۔21ڈسمبر ( پی ٹی آئی) کال منی ریاکٹ کے مسئلہ کے تناظر میں جس نے حالیہ ہفتوں میں ریاست میںہلچل مچائی ‘ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی نے آج ایک بل منظور کرلیا جس کا مقصد قرض فراہم کرنے والے خانگی کاروبار کو باقاعدہ بنانا ہے ۔ آندھراپردیش منی لینڈرس بل جسے ڈپٹی چیف منسٹر ( داخلہ) این چنا راجپم نے پیش کیا‘ اسے اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ یہ قانون ایسی گنجائش فراہم کرتاہے کہ قرض لائسنس کے بغیر نہیں دیا جاسکتا اور حکومت وقفہ وقفہ سے اعظم ترین شرح سود کی صراحت کرسکتی ہے جو کسی علاقہ کیلئے قرض دہندگان کی جانب سے قابل وصول رہے گا ۔ قرض دہندگان کے کھاتوں کی سال میں کم از کم ایک مرتبہ تنقیح کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT