Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا آج اعلان

اے پی میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا آج اعلان

سال اول و دوم کے بیک وقت نتائج ‘ ایک نیا ریکارڈ
حیدرآباد۔18 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں گذشتہ ماہ مارچ میں منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کا 19اپریل کو وجئے واڑہ میں اعلان کیا جائے گا ۔ ریاستی محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداران نے اس بات کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ ریاستی وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھراپردیش نے پہلی مرتبہ 19اپریل کو صبح 10بجے سب کلکٹر آفس وجئے واڑہ میں ایک ساتھ سال اول اور سال دوم انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کریں گے ۔ مسٹر ستیہ نارائنا سکریٹری بورڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن حکومت آندھراپردیش نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانی نتائج ایک ساتھ جاری کرنا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ پروگرام کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج جاریہ ماہ 23اپریل کو جاری کرنے اور 27یا 28اپریل کو انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ امتحانی پرچوں کی جانچ ڈی کوڈنگ آن لائن کے ذریعہ کئے جانے کی وجہ سے امتحانی پرچوں کی جانچ جلد مکمل ہوسکی جس کے پیش نظر ہی مقررہ پروگرام سے قبل آندھراپردیش میں انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT