اے پی میں آج سے انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 14 تا 22 مئی منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھراپردیش کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سال اول کے امتحانات کا صبح 9 تا 12 بجے دوپہر تک اور سال دوم کے امتحانات کا دوپہر ڈھائی بجے تک ساڑھے پانچ بجے شام تک منعقد ہوں گے۔ جبکہ ان اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات انٹرمیڈیٹ کیلئے ریاست بھر میں جملہ 887 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT