Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ایمس کا قیام ‘ جگہ کے انتخاب سے مرکز ی ٹیم مطمئن

اے پی میں ایمس کا قیام ‘ جگہ کے انتخاب سے مرکز ی ٹیم مطمئن

وجئے واڑہ 20 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس قائم کرنے جگہ کا انتخاب کرنے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے ریاستی حکومت کی جانب سے گنٹور ضلع کے منگل گیری ٹاؤن میں منتخب کردہ مقام پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔ ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سرینواس نے بتایا کہ چار ارکان پر مشتمل ماہرین کی ایک کمیٹی نے ضلع میو نسپل ٹاؤن کا دورہ کیا اور انفرا اسٹرکچر و دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے انفرا اسٹرکچر پر اطمینان کا اظہار کیا اور منگل گیری میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے قیام کی حمایت کی ۔ نریندر مودی حکومت نے اپنے بجٹ میں اے پی میں ایمس کے قیام سے اتفاق کیا تھا ۔ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں اے آئی آئی ایم ایس کے قیام کیلئے 1200 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT