Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ایڈسیٹ ، لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کا اعلان

اے پی میں ایڈسیٹ ، لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کا اعلان

آج سے درخواستوں کی وصولی ، اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں تعلیمی سال 2018-19 میں بی ایڈ ، ایل ایل بی ، ایل ایل ایم کورسیس میں داخلوں کیلئے ایڈسیٹ ، لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کا آندھراپردیش ریاستی کونسل برائے اعلی تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سری وینکٹیشورا یونیورسٹی ( تروپتی ) کے زیر اہتمام 19 اپریل کو منعقد کئے جانیو الے ایڈسیٹ 2018 کیلئے آن لائین کے ذریعہ 8 مارچ سے درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ مکمل تفصیلات کیلئے www.sche.ap.gov.in/edcet ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ جبکہ سری کرشنا دیواریا یونیورسٹی اننت پور کے زیر اہتمام آئندہ ماہ 19 اپریل کو منعقد کئے جانے والے لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے آن لائین کے ذریعہ درخواستیں قبول کرنے کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے www.sche.ap.gov.in/lawcet ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT