Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں بلاوقفہ برقی سربراہی کیلئے 10 نکاتی منصوبہ

اے پی میں بلاوقفہ برقی سربراہی کیلئے 10 نکاتی منصوبہ

گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کو سہولت پہونچانے چندرابابو کی کوشش

گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کو سہولت پہونچانے چندرابابو کی کوشش
حیدرآباد 15 جولائی (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کی زیرقیادت حکومت آندھراپردیش ریاست میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سلسلہ میں 10نکات پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ توانائی حکومت آندھراپردیش مسٹر اجے جین نے اس بات کا انکشاف کیا اور 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے مسئلہ پر مسٹر جین نے آج ودیوت سودھا میں جینکو اور ٹرانسکو عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا اور اس اجلاس میں سال 2002 ء تک برقی موقف کیا تھا، اس کا اندازہ کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 90 فیصد ٹی ایل ایف کو اضافہ کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں برقی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے پر خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے۔ پرنسپال سکریٹری ریاستی محکمہ توانائی آندھراپردیش نے بتایا کہ ٹرانسمیشن و برقی سب اسٹیشن کے لئے ضرورت کے مطابق مصارف کا تخمینہ کیا گیا ہے۔ مسٹر اجئے جین نے کہاکہ گھریلو استعمال کیلئے اور صنعتوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے پر جامع منصوبہ مرتب کیا جارہا ہے اور بہت جلد برقی مسائل درپیش ہونے پر شکایت کرنے کی عوام کو سہولت فراہم کرکے بہت جلد ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں برقی کے درپیش کسی بھی مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی۔ ریاست آندھراپردیش میں شمسی توانائی کا تذکرہ کرتے ہوئے پرنسپال سکریٹری محکمہ توانائی نے بتایا کہ حکومت آندھراپردیش شمسی توانائی میں اضافہ کرنے کیلئے بہت جلد 1000 میگاواٹس کے پلانٹ کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ آندھراپردیش کے 13 اضلاع کے منجملہ صرف 4 اضلاع میں ایل ای ڈی برقی بلس کی فراہمی و دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت آندھراپردیش کسانوں کو 30 ہزار نئے پمپ سیٹس فراہم کرنے کا حکومت آندھراپردیش نے فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT