Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں جونیر لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

اے پی میں جونیر لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے جونیر کالجس میں لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے لیکن حکومت نے مخلوعہ جونیر لکچرارس کی جملہ جائیدادوں کے منجملہ کتنی جائیدادوں پر اساتذہ کو ترقی دیتے ہوئے جونیر لیکچرارس کے تقررات عمل میں لانے کی اس سلسلہ میں کوئی وضاحت حکومت نے نہیں کی ہے ۔ لہذا پروگریسیو رکگنائزڈ ٹیچرس یونین نے جونیر لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر کئے جانے والے تقررات میں اساتذہ کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کرنے اور بالخصوص سابقہ طریقہ کار کو بحال کر کے سینئیر ترین اساتذہ کی خدمات سے بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکومت آندھرا پردیش سے مطالبہ کیا ۔ اے پی پی آر ٹی یو قائدین نے بتایا کہ جملہ 4835 جونیر لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش نے حکومت کو تجاویز پیش کیے ۔ ان قائدین نے بتایا کہ سابق میں انجام دئیے گئے جونیر لکچرارس کے تقررات اور اساتذہ کے کوٹہ سے 40 فیصد تقررات عمل میں لائے جانے چاہئے ۔ صدر اے پی پی آر ٹی یو مسٹر ایم کملا کر راؤ جنرل سکریٹری مسٹر بی اپا راؤ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے جونیر لکچررس تقررات کیلئے سابقہ طریقہ کار کو بحال کرنے اور فوری طور پر احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT